انسانی اسمگلنگ کے اس خونی راستے نے ان کے خواب اور زندگیاں چھین لیں۔

لیبیا کشتی حادثہ: کلر سیداں اور گوجرخان کے 3 نوجوان جاں بحق

لیبیا کشتی حادثہ: کلر سیداں اور گوجرخان کے 3 نوجوان جاں بحق

لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق پاکستانی نوجوان

ڈپٹی بیوروچیف روزنامہ خوبیاں راجہ جہانزیب کلر سیداں: لیبیا میں غیر قانونی ہجرت کی کوشش میں افسوسناک کشتی حادثہ پیش آیا، جس میں کلر سیداں اور گوجرخان کے 3 نوجوان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کے مطابق لیبیا سے اٹلی جانے کے لیے استعمال ہونے والی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں احتشام سعید (29 سالہ) کلر سیداں سے، چوہدری بلال گوجرخان بوچیال سے اور حمزہ (ڈھوک کشمیریاں، اندرون بوچیال) شامل ہیں۔

تینوں نوجوانوں کا خواب تھا کہ وہ یورپ میں بہتر مستقبل حاصل کریں، لیکن انسانی اسمگلنگ کے اس خونی راستے نے ان کے خواب اور زندگیاں چھین لیں۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ایجنٹوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیاز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ متاثرہ خاندانوں نے بھی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس خطرناک دھندے کو بند کرائے تاکہ مزید نوجوان اس انجام سے نہ گزریں۔

یہ سانحہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غیر قانونی ہجرت نہ صرف جان لیوا ہے بلکہ پورے خاندان کو ناقابل تلافی صدمے میں ڈال دیتی ہے۔

مزید خبریں: کلر سیداں کی خبریں | گوجرخان

Post a Comment

Previous Post Next Post