علاقہ مکینوں کے مطابق، نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا۔

سوہاوہ: نوجوان راجہ محمد علی نہاتے ہوئے ڈیم میں جاں بحق

سوہاوہ: نوجوان راجہ محمد علی نہاتے ہوئے ڈیم میں جاں بحق

سوہاوہ میں نوجوان کی ڈیم میں ڈوبنے کے بعد لاش نکالی گئی

سٹی رپورٹر چوہدری جاوید علی روزنامہ خوبیاں پاکستان: تحصیل سوہاوہ کے نواحی گاؤں ڈھڈی پری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں راجہ محمد افضل کا نوجوان بیٹا راجہ محمد علی ڈیم میں نہاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش کو ڈیم سے نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق، نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا۔ گاؤں میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقامات پر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید مقامی خبریں: سوہاوہ کی خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post