پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں انتہا پسندوں کا شدید ردعمل

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں دونوں شخصیات کو خوشگوار موڈ میں بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ملاقات پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی گئی۔ معاملہ اس وقت مزید سنگین بن گیا جب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو حالیہ واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کی۔

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات کی تصویر

وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟

اصل حقیقت یہ ہے کہ یہ تصاویر پرانی ہیں۔ اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی ملاقات گزشتہ سال 2024 میں برمنگھم میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کے دوران ہوئی تھی۔ اب اس تصویر کو غلط طریقے سے 2025 کا بتا کر پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عوامی جذبات کو بھڑکایا جا سکے۔

یہ تصاویر اس وقت وائرل کی گئیں جب لندن میں ہونے والا ایک میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث منسوخ کیا گیا۔ اس ماحول میں تصویر کو دوبارہ شیئر کر کے بھارتی عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی۔

تاہم کچھ باشعور بھارتی شہریوں نے سچائی بیان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں پڑھیں: آئی سی سی نے طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کر دیے | بھارت میں نومولود کو بس سے پھینک دیا گیا

ماخذ: انڈین ایکسپریس

Post a Comment

Previous Post Next Post