عوام نے حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر آئے ڈپٹی کمشنر کو پیر سمجھ لیا،ہاتھ بھی چومے، پیر بھی چھوئے، ویڈیو وائرل

راجن پور میں عوام نے ڈپٹی کمشنر کو پیر سمجھ لیا | دلچسپ ویڈیو وائرل

راجن پور میں عوام نے ڈپٹی کمشنر کو پیر سمجھ لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

رپورٹ: رانا عمیر نور | ڈیلی خوبیاں

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق کو پیر سمجھ لیا گیا

راجن پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سادہ لوح عوام نے حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر سرکاری دورے پر آئے ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کو پیر سمجھ لیا اور بغیر سوچے سمجھے ان کے ہاتھ چومتے اور پاؤں پکڑتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ڈپٹی کمشنر خواجہ غلام فریدؒ کے دربار پر پہنچے تو لوگ ان کے قریب آکر ہاتھ ملانے لگے۔ کچھ افراد نے ان کے ہاتھ اور پاؤں چومنا شروع کر دیے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ واقعہ عوام کی سادہ لوحی اور کم علمی کو ظاہر کرتا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے اسلام سے دوری قرار دیا۔

ڈپٹی کمشنر اس عزت افزائی پر حیران دکھائی دیے اور انتظامیہ نے لوگوں کو روکنے کی کوشش بھی کی، مگر عوامی جوش و خروش اتنا زیادہ تھا کہ لوگ ملاقات کے بغیر نہ ہٹے۔

واضح رہے کہ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا دربار جنوبی پنجاب کے علاقے میں ایک معروف روحانی مرکز ہے، جہاں دور دراز سے زائرین حاضری دینے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے: 43 افراد شہید، 8 بچے شامل

تفصیلات: Daily Pakistan

Post a Comment

Previous Post Next Post