سوہاوہ میں گرین ٹیم کی شجرکاری مہم کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جذبہ

سوہاوہ میں گرین ٹیم کی شجرکاری مہم کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جذبہ

سوہاوہ میں گرین ٹیم کی شجرکاری مہم کا آغاز، نوجوانوں کا زبردست جذبہ

رپورٹ: پروفیسر ساجد بخاری – بیوروچیف روزنامہ خوبیاں سوہاوہ

سوہاوہ میں شجرکاری مہم کے دوران پودا لگاتے نوجوان

میرا اس دن کی نسبت سے یہی پیغام ہے:

"درخت لگانا صرف زمین سے محبت نہیں، آنے والی نسلوں سے وفا کا عہد ہے۔"

سوہاوہ چکوال موڑ میں گرین ٹیم سوہاوہ کی طرف سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس مہم میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور ماحول کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مہم میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات:

  • غلام حسین مان
  • ناصر بٹ
  • راجہ ساجد
  • پروفیسر ساجد بخاری
  • چوہدری جابر حسین ندیم (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں سوہاوہ)
  • ابو بکر گجر (CEO رئیل اسٹیٹ)
  • قاری جمیل رضوی
  • فیاض انجم (اونر پوٹھوہار کیشن اینڈ کیری)
  • وہاب خان، شہزاد (واپڈا)
  • میڈیا ٹیم: احسن وحید، یاسر فہمید، ملک وحید، شیخ علی رضا

ان تمام افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت پودے لگا کر شجر کاری مہم میں عملی طور پر حصہ لیا۔

مہمان خصوصی اور غیر حاضری

اس مہم کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ چوہدری افضال تھے، تاہم وہ سرکاری مصروفیات کی بنا پر شریک نہ ہو سکے۔

نوجوانوں کا پیغام:

شرکاء کا کہنا تھا کہ:

"جیسے اس سال گرمی کی شدت ہے، اگر ہم نے بروقت شجرکاری نہ کی تو آنے والا وقت نہ صرف ہماری بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی کو بھی مشکل میں ڈال دے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ آلودگی اور گرد و غبار کے باعث سانس لینا مشکل ہو رہا ہے، اور اس مسئلے کا واحد حل بڑے پیمانے پر درخت لگانا ہے۔

متعلقہ خبریں: