گوجرخان: رکشہ ڈرائیورز کا بلدیہ کی پرچی فیس کے خلاف احتجاج
گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد آیان مغل)

گوجرخان میں بلدیہ کی جانب سے 50 روپے پرچی فیس لیے جانے پر رکشہ ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔ مزدور پیشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ نہ تو شہر میں مخصوص پارکنگ کی سہولت دی گئی ہے اور نہ ہی رکشوں کے لیے مختص جگہیں ہیں، جس کی وجہ سے جہاں بھی رکشہ کھڑا کیا جائے وہاں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان یا ایف آئی آر
ڈرائیوروں نے سوال اٹھایا ہے کہ بلدیہ اس پرچی کے بدلے میں انہیں آخر کون سی سہولت دے رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے جس سے گزر بسر انتہائی مشکل ہو چکی ہے۔ ایسے میں 50 روپے روزانہ فیس دینا مزید ظلم کے مترادف ہے۔
رکشہ ڈرائیورز کا مطالبہ:
- رکشہ پرچی فیس کو فوری ختم کیا جائے
- اگر فیس لازمی ہے تو اسے پرانے ریٹ 15 سے 20 روپے تک محدود رکھا جائے
- رکشہ ڈرائیورز کو شہر میں باقاعدہ پارکنگ کی جگہ فراہم کی جائے
ڈرائیورز نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو شدید احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔