ڈومیلی کے علاقے جھنگ کھوکھراں میں زیر تعمیر دکان کا لنٹر گرنے سے 4 بچے زخمی



ڈومیلی کے علاقے جھنگ کھوکھراں میں زیر تعمیر دکان کا لنٹر گرنے سے 4 بچے زخمی

سوہاوہ (چوہدری وقاص سے) — ڈومیلی کے نواحی علاقے جھنگ کھوکھراں میں ایک زیر تعمیر دکان کی دوسری منزل کا لنٹر اچانک گرنے سے چار بچے شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے دکان کی پہلی منزل پر موجود تندور کے قریب موجود تھے اور اچانک اوپر سے تعمیراتی دیوار اور کنکریٹ کا ملبہ ان پر آ گرا۔

مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے بچوں کو نکالا اور ریسکیو کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر ڈومیلی منتقل کیا گیا۔

زخمی بچوں کی شناخت درج ذیل ہے:

محمد آفان ولد ارم شہزاد، عمر 6 سال (ٹانگ ٹوٹنے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا)

حاشر عبداللہ ولد فرخ شہزاد، عمر 8 سال

حشام عبداللہ ولد فرخ شہزاد، عمر 7 سال

محمد جمال ولد سلمان، عمر 15 سال


اہل علاقہ نے تعمیراتی حفاظتی اقدامات میں لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں سے فوری تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل۔


Post a Comment

Previous Post Next Post