غزالہ نرسنگ ہوم کلر سیداں کی مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی زندگی کی جنگ میں مبتلا

غزالہ نرسنگ ہوم کلر سیداں کی مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی زندگی کی جنگ میں مبتلا

غزالہ نرسنگ ہوم کلر سیداں کی مبینہ غفلت، 11 سالہ بچی زندگی کی جنگ میں مبتلا

کلر سیداں (ڈپٹی بیورو چیف روزنامہ خوبیاں راجہ جہانزیب)

غزالہ نرسنگ ہوم کی لاپرواہی سے متاثرہ بچی

کلر سیداں میں واقع غزالہ نرسنگ ہوم کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث 11 سالہ بچی حائفہ فاطمہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، بچی کا گلے کے ٹانسلز کا آپریشن کیا گیا، جس دوران اسے بے ہوشی کے لیے مبینہ طور پر ہائی ڈوز انجیکشن لگایا گیا۔ آپریشن کے بعد جب بچی کو ہوش آیا تو اس کے جسم میں جھٹکے شروع ہو گئے اور وہ دوبارہ بے ہوش ہو گئی۔

لواحقین کے مطابق، جب انہوں نے ڈاکٹر افتخار عباسی کو اس حالت کے بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بچی کو گھر لے جائیں، وہ ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن حالت مزید بگڑنے پر بچی کو راولپنڈی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ بچی کو دیے گئے انجیکشن کی ہائی ڈوز سے اس کی حالت نازک ہے۔

ڈاکٹرز پر سنگین الزامات

بچی کے لواحقین نے الزام عائد کیا کہ جب انہوں نے ڈاکٹر افتخار عباسی اور ڈاکٹر نعمان سے رابطہ کیا اور ان پر غفلت کا الزام لگایا، تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور قانونی کارروائی سے روکا گیا۔

قانونی اقدام

بچی کے چچا طاہر عزیز نے تھانہ کلر سیداں میں غزالہ نرسنگ ہوم کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

اہم مطالبات:

  • محکمہ صحت پنجاب سے فوری ایکشن لینے کی اپیل
  • متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی
  • ہسپتال کی لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی

لواحقین کا کہنا ہے کہ اگر غفلت برتنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی، تو کسی اور کی جان بھی ضائع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں:

Post a Comment

Previous Post Next Post