گوجرخان: بلدیہ اور رکشہ یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب، 50 روپے پرچی پر اتفاق
گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد آیان مغل)

گوجرخان میں بلدیہ اور رکشہ یونین کے درمیان 50 روپے پرچی کے معاملے پر جاری دو روزہ احتجاج اور کشیدگی کے بعد آخرکار مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ رکشہ ڈرائیورز نے 50 روپے پرچی دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
اس حوالے سے بلدیہ آفس گوجرخان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سی او بلدیہ اظہر مجید نے کی۔ اجلاس میں ریگولیشن آفیسر ڈاکٹر چاند مبین، صدر سرکل انچارج انسپکٹر چوہدری قاسم اور رکشہ یونین کے نمائندے موجود تھے۔
تفصیلات:
- دو دن تک رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج جاری رہا۔
- احتجاج کا مرکز پوٹھوہار ہوٹل اور مین سڑکیں رہیں۔
- مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا کہ بلدیہ 50 روپے پرچی جاری رکھے گی۔
رکشہ یونین کا مؤقف:
یونین کا کہنا تھا کہ انہیں شہر میں پارکنگ کی سہولت دی جائے، بصورت دیگر 50 روپے پرچی کا کوئی فائدہ نہیں۔ تاہم، باہمی اتفاق رائے سے معاملہ حل ہو گیا۔