دولتالہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے بیوی اور مبینہ عاشق کو قتل کر دیا

دولتالہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے بیوی اور مبینہ عاشق کو قتل کر دیا

دولتالہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات: شوہر نے بیوی اور مبینہ عاشق کو قتل کر دیا

ڈپٹی بیوروچیف روزنامہ خوبیاں، راجہ جہانزیب (کلر سیداں)

دولتالہ دوہرہ قتل - پولیس جائے وقوعہ پر

تحصیل گوجرخان کے علاقے دولتالہ میں محلہ ویٹرنری ہسپتال میں ایک خوفناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں پشاور سے تعلق رکھنے والے اسامہ نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق لیاقت کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسامہ کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ تھا کہ اُس کے تعلقات لیاقت نامی شخص کے ساتھ ہیں۔ اس شک اور غصے کے زیرِ اثر، اسامہ نے پہلے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور لاش کو اپنے گھر کی چھت پر پھینک دیا۔

بعد ازاں، اس نے لیاقت کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کو دولتالہ کے بڑے قبرستان میں پھینک دیا۔

علاقہ میں خوف و ہراس

اس واقعے نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قاتل اسامہ واردات کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید خبریں پڑھیں:

Post a Comment

Previous Post Next Post