No title

بدین: جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا تعزیتی دورہ، پارٹی کارکنان سے ملاقات

بدین: جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا تعزیتی دورہ، پارٹی کارکنان سے ملاقات

جونیئر ذوالفقار علی بھٹو بدین میں تعزیت کرتے ہوئے

بدین (رپورٹ: محمد ایوب شیخ): پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے بدین کا دورہ کیا اور مختلف رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

انہوں نے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ارباب رسول بخش دل کے بھائی ارباب شاہجہان دل کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ اس کے علاوہ اشرف سموں کے انتقال پر بھی ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

معروف سندھی شاعر آکاش انصاری کے انتقال پر بھی جونیئر بھٹو نے ان کی رہائشگاہ پر جا کر اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے والد کے قریبی ساتھی سجاد علی گاکڑو کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے گی۔

دورے کے دوران مقامی لوگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے جونیئر بھٹو کا شاندار استقبال کیا، جس سے بدین میں سیاسی گہما گہمی پیدا ہو گئی۔

مزید پڑھیں: بدین کی تازہ ترین خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post