🏫 دی ایجوکیٹر سکول گرلز کیمپس سوہاوہ کرایہ نہ دینے پر بند
سوہاوہ (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں پاکستان – چوہدری جابر حسین ندیم)

دی ایجوکیٹر سکول گرلز کیمپس سوہاوہ کی بلڈنگ کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالک محمد اصف ولد تہزیب حسین نے مورخہ 25 جون 2025 کو لاک کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد اصف نے اپنی بلڈنگ اپنے والد تہزیب حسین کی طرف سے کرایہ پر دی تھی، جس کا معاہدہ دسمبر 2024 کو ختم ہو چکا ہے۔ تاہم، کرایہ دار شاہد ظہور اب بھی بلڈنگ استعمال کر رہے ہیں اور کرایہ بھی ادا نہیں کر رہے۔
🔒 لاک کرنے کی وجہ اور نوٹس کی تفصیل
محمد اصف کا کہنا ہے کہ کرایہ اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر انہیں مجبوراً سکول کو بند کرنا پڑا۔ انہوں نے کرایہ دار کو 48 گھنٹے کا نوٹس دیا ہے کہ یا تو وہ فوری طور پر تمام بقایاجات ادا کریں اور بلڈنگ کی مرمت کروائیں یا مرمت کی رقم ادا کر کے سامان اٹھائیں۔
"اگر آپ نے 48 گھنٹوں میں عمل نہ کیا تو میں آپ کا سامان نیلام کر کے اپنا کرایہ وصول کرنے کا مکمل حق رکھتا ہوں۔" — محمد اصف
📌 معاہدہ ختم ہو چکا — قانونی موقف مضبوط
قانونی ماہرین کے مطابق، اگر معاہدہ ختم ہو چکا ہو اور کرایہ دار کرایہ بھی ادا نہ کرے تو مالک کو قانونی طور پر بلڈنگ خالی کروانے اور کرایہ وصول کرنے کے اقدامات کا مکمل حق حاصل ہے۔