گوجرخان: انجمن تاجران کے بنائے گئے پارک انتظامیہ کی غفلت کا شکار

گوجرخان (سٹی رپورٹر روزنامہ خوبیاں فیضان چمن): تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرخان کے سامنے مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے بنائے گئے دو چھوٹے پارک انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث تیزی سے خستہ حالی کا شکار ہو رہے ہیں۔
ان پارکوں کی تعمیر پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے لاگت آئی تھی، جو مرکزی انجمن تاجران نے اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کی۔ یہاں بینچز
تاہم مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اب ان پارکوں میں جھاڑیاں اگ آئیں، بینچز ٹوٹنے لگے اور صفائی کا فقدان ہے۔
شہریوں اور تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پارکوں کی فوری صفائی، مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے تاکہ یہ فلاحی منصوبے ضائع نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: گوجرخان کی تازہ ترین خبریں