ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور علانیہ تشیع اختیار کر لیا۔ اس نے ایرانی انقلاب کی- تفصیلات

کیتھرین شکدام: وہ جاسوسہ جس نے ایران کو اندر سے توڑ دیا

کیتھرین شکدام: وہ جاسوسہ جس نے ایران کو اندر سے توڑ دیا

کیتھرین شکدام کی ایران میں سرگرمیاں اور موساد سے تعلق

کیتھرین پیریز شکدام — ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور علانیہ تشیع اختیار کر لیا۔ اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی، ولایتِ فقیہ کی حمایت کی، اور یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔

مگر یہ سب محض نقاب تھے… درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں، جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔

کیتھرین کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی، بلکہ وہ ایک لکھاری، صحافی اور مفکر کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں، حتیٰ کہ ابراہیم رئیسی سے بھی ملی۔

سب سے خطرناک پہلو تھا: اعلیٰ ایرانی حکام کی بیویوں کے ساتھ قریبی تعلقات۔ ان کی نجی محفلوں میں بیٹھ کر اس نے وہ معلومات حاصل کیں، جنہیں وہ خود بھی بے ضرر سمجھتی تھیں — جیسے ان کے شوہروں کے سفر، عادات، سیکیورٹی معمولات، اور روزمرہ کی معلومات۔

مگر انہی باتوں پر قاتل حملے ہوئے، ٹارگٹ کلنگز

جب اس پر شک ہوا، تو وہ ایران سے فرار ہو گئی۔ مگر تب تک اس کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔ اسرائیل آج بھی اس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ صرف ایک جاسوسہ کی کہانی نہیں، بلکہ ایک ریاستی سیکیورٹی کی مہلک ناکامی ہے۔

سوال باقی ہے: کیا ایران اس سیکیورٹی بریک سے نکل پائے گا؟ اور کیا آج بھی کوئی "کیتھرین" کسی دوسرے ملک کے ایوانوں میں موجود ہے؟

#ایران   #اسرائیل   #خفیہ_جنگ

Post a Comment

Previous Post Next Post