میرپورخاص: ایم کیو ایم کے شہداء کی 33ویں برسی عقیدت سے منائی گئی

میرپورخاص: ایم کیو ایم کے شہداء کی 33ویں برسی عقیدت سے منائی گئی

میرپورخاص: ایم کیو ایم کے شہداء کی 33ویں برسی عقیدت سے منائی گئی

ایم کیو ایم میرپورخاص کی جانب سے 33ویں برسی کی تقریب

میرپورخاص (بیورو چیف سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ): 19 جون 1992 کو اسٹیبلشمنٹ کے اہلکاروں کے ہاتھوں شہید، اسیر اور لاپتہ ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکنان کی یاد میں 33ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر تنظیمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

تقریب کا انعقاد ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے کیا گیا، جس میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں STC انچارج سلیم رزاق، ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، مرکزی رکن APMSO حارث راجپوت، شعبہ خواتین، ایلڈرز ونگ اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہداء کے ایصالِ ثواب، ملکی سلامتی اور تحریک کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ مقررین نے کہا کہ 19 جون 1992 کو دی گئی قربانیاں آج بھی کارکنان کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: میرپورخاص کی خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post