دولتالہ روڈ اور نالوں کی تعمیر سے پہلے سڑک پر قبضہ ختم کرایا جائے: عوامی مطالبہ

دولتالہ روڈ اور نالوں کی تعمیر سے پہلے سڑک پر قبضہ ختم کرایا جائے: عوامی مطالبہ

دولتالہ روڈ اور نالوں کی تعمیر سے پہلے سڑک پر قبضہ ختم کرایا جائے: عوامی مطالبہ

دولتالہ روڈ پر سڑک کے کنارے نالوں کی تعمیر اور قبضہ کی صورتحال

تحصیل گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد آیان مغل): دولتالہ شہر میں نالوں اور روڈ کی تعمیر کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ تعمیر سے قبل سڑک کے دونوں اطراف موجود قبضہ کو ختم کیا جائے۔

عوامی حلقوں نے ممبر پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا نوٹس لیں اور فوری ایکشن لیا جائے تاکہ نئی سڑک قبضہ مافیا کی وجہ سے مزید تنگ نہ ہو۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر نالے پہلے ہی جگہ پر بنا دیے گئے اور قبضے ختم نہ کیے گئے تو سرکاری زمین مستقل طور پر ضائع ہو جائے گی اور سڑک کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک مسائل بڑھیں گے۔

یہ بات بھی زیر غور ہے کہ متعدد دکانیں اور غیر قانونی تعمیرات سرکاری حدود میں قائم کی گئی ہیں جنہیں ہٹانا ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے مکمل اور مؤثر ہو سکیں۔

عوامی نمائندوں اور بلدیاتی اداروں کو چاہیے کہ وہ نالوں کی تعمیر سے قبل واگزار کروائی گئی جگہ کی نشاندہی کریں تاکہ آئندہ مسائل سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: گوجرخان کی مزید خبریں | حکومت پنجاب

Post a Comment

Previous Post Next Post