گوجرخان میں اے سی خضر ظہور گورایہ کی اشیائے خوردونوش اور پٹرول پمپس پر چیکنگ، جرمانے و وارننگ

گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں فیضان چمن): گوجرخان شہر اور مندرہ چکوال روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر خضر ظہور گورایہ نے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی دکانوں، بیکری شاپس اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔
چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، زائد المعیاد اشیاء اور ریٹ لسٹ کی عدم موجودگی پر متعدد دکانوں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ چند کو سخت وارننگ دی گئی۔
اے سی گوجرخان کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی چیکنگ مسلسل بنیادوں پر جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ اشیاء فراہم کی جا سکیں۔
مقامی شہریوں نے اے سی گوجرخان کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی ایسی ہی شفاف چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے۔
مزید خبریں: گوجرخان کی تازہ ترین خبریں