ٹریفک وارڈنز کو چالان سے روک دیا گیا، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے خودکار چالان کا نیا نظام

لاہور (نمائندہ خوبیاں): پنجاب حکومت نے ٹریفک چالان کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی ہے۔ اب کوئی بھی ٹریفک وارڈن شہری کا خود چالان نہیں کر سکے گا۔ نیا نظام صرف سیف سٹی کیمروں کے ذریعے چالان جاری کرے گا۔
اس نئے نظام کے مطابق، ٹریفک وارڈن صرف ٹریفک خلاف ورزی کی تصویر یا ویڈیو محفوظ کر کے متعلقہ مرکز کو بھیجنے کے مجاز ہوں گے۔ چالان جاری کرنے کی اجازت صرف سیف سٹی سنٹر کو ہو گی۔
یہ نظام وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے منظور کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے شفافیت میں اضافہ اور ممکن ہو سکے گا۔
یہ فیصلہ سیف سٹی اتھارٹی کے جدید سرویلنس نیٹ ورک کو بروئے کار لاتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور ٹریفک نظام کو مؤثر بنایا جا سکے۔
عوامی حلقوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عوامی اعتماد بحال کرنے اور غیر منصفانہ چالان سے بچاؤ کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس کی مزید خبریں