گوجرخان میں یوٹرن کے قریب شاہ زور گاڑی الٹ گئی — کوئی جانی نقصان نہیں

گوجرخان میں یوٹرن کے قریب شاہ زور گاڑی الٹ گئی — کوئی جانی نقصان نہیں

گوجرخان میں یوٹرن کے قریب شاہ زور گاڑی الٹ گئی — کوئی جانی نقصان نہیں

گوجرخان میں شاہ زور گاڑی حادثے کے بعد الٹی ہوئی، موٹروے پولیس کی بروقت امداد

گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں فیضان چمن): آج صبح تقریباً چھ بجے گوجرخان مسلم سکول کے سامنے یو ٹرن پر ایک تیز رفتار شاہ زور (CA 5425) جو پلاسٹک ترپال سے لدی ہوئی تھی، حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامنے سے آنے والا ایک سیمنٹ لوڈڈ ٹرک یوٹرن لیتے ہوئے ریورس کر رہا تھا، جس پر شاہ زور گاڑی قابو کھو بیٹھی اور سڑک کنارے کھمبے سے ٹکرا کر اُلٹ گئی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موٹروے پولیس کے افسران شاہد اور حفیظ موقع پر فوری پہنچے اور گاڑی کو سیدھا کروانے میں مدد فراہم کی۔

پولیس اہلکاروں نے سڑک پر بہنے والے آئل پر مٹی ڈلوا کر پھسلنے سے مزید کسی حادثے کا خطرہ ختم کیا اور ٹریفک بحال کروا دی۔

عوامی حلقے موٹروے پولیس کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں پڑھیں: حادثات کی خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post