اس مقام پر رات کو کمبل کے بغیر نیند لینا مشکل ہو جاتا ہے، سالن میں گھی جم جاتا ہے اور فریج کی ضرورت تک محسوس نہیں ہوتی۔

کلر سیداں کا مری — بھلاکھر کی قدرتی ٹھنڈک نے سب کو حیران کر دیا

کلر سیداں کا مری — بھلاکھر کی قدرتی ٹھنڈک نے سب کو حیران کر دیا

بھلاکھر کلر سیداں میں رات کو کمبل کی ضرورت، قدرتی ٹھنڈک کا نظارہ

کلر سیداں (رپورٹر روزنامہ خوبیاں راجہ جہانزیب): اگر آپ گرمیوں میں سکون کے متلاشی ہیں تو موضع بھلاکھر ضرور آئیں۔ یہاں کی فضا اور قدرتی ٹھنڈک آپ کو حیران کر دے گی۔

اس مقام پر رات کو کمبل کے بغیر نیند لینا مشکل ہو جاتا ہے، سالن میں گھی جم جاتا ہے اور فریج کی ضرورت تک محسوس نہیں ہوتی۔ صبح کے وقت اگر یہاں کے پانی سے نہا لیا جائے تو جسم کانپنے لگتا ہے۔

یہ ٹھنڈی ہوائیں نالہ کانسی کی بدولت آتی ہیں، جو دودہلی کی سمت سے چلتی ہوئی پگھواڑی گلہ، صحی، نواں شہر، کالی کا باغ اور اپراں باغ کے درمیان کی پٹی کو لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔

یہ درمیانی علاقہ اتنا سرد ہوتا ہے کہ جیسے مری کا کوئی گوشہ ہو۔ جیسے ہی آپ اس پٹی سے باہر نکلتے ہیں، دوبارہ گرمی محسوس ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

ایک بار شادی کے دوران اپراں باغ میں کھانے کے وقت پلیٹ میں سالن رکھا تو چند لمحوں میں گھی جم گیا۔

یہ محض کہانی نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ اگر آپ کو یقین نہ آئے تو کسی رات بھلاکھر میں چہل قدمی کر کے دیکھیں۔

مزید معلوماتی مقامات: کلر سیداں کی خبریں | Kallar Syedan - Wikipedia

Post a Comment

Previous Post Next Post