گوجرخان ہسپتال کے سامنے ریڑھیوں کا قبضہ — انتظامیہ کی توجہ کا منتظر مسئلہ

گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد فراز احمد): گوجرخان ٹی ایچ کیو ہسپتال کے بالکل سامنے جی ٹی روڈ پر فروٹ ریڑھیوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔ یہ شہر کے قلب میں واقع واحد سرکاری اسپتال ہے، جس کے باہر کا منظر انتہائی بدنظمی کا عکاس ہے۔
نو پارکنگ کے واضح بورڈ کے باوجود، نہ صرف ریڑھیاں سڑک پر کھڑی ہیں بلکہ ان کے باعث پیدل چلنے والوں اور مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
شہریوں نے اے سی گوجرخان اور بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس مسئلے پر ایکشن لیں۔
انتظامیہ کی جانب سے ایک دیوار تو تعمیر کر دی گئی ہے، جس سے جزوی بہتری آئی، مگر دیوار کے دوسری طرف ریڑھی والوں نے اب مستقل ڈیرے ڈال لیے ہیں۔
رکشوں اور غیر قانونی پارکنگ کے باعث ایمبولینسوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے آس پاس ایسی بے ترتیبی ناقابل قبول ہے۔
متعلقہ خبر: گوجرخان کے دیگر شہری مسائل | پنجاب بلدیاتی حکومت