کلرسیداں: منگال بائی پاس پر کار اور سوزوکی میں خوفناک تصادم، مسافر محفوظ

🚗 کلرسیداں: منگال بائی پاس پر کار اور سوزوکی میں خوفناک تصادم، مسافر محفوظ

رپورٹر: راجہ جہانزیب، روزنامہ خوبیاں

کلر گوجرخان (نمائندہ خوبیاں) کلرسیداں کے علاقے منگال بائی پاس شیل پمپ کے قریب کار اور سوزوکی گف کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ خوش قسمتی سے دونوں گاڑیوں کے مسافر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ تصادم میں شامل کار کا تعلق ڈڈیال آزاد کشمیر سے بتایا جا رہا ہے جبکہ سوزوکی گف کلر سیداں کی ہے۔

حادثے کے بعد فوری طور پر مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ٹریفک کو معمول پر لانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید اپڈیٹس کے لیے وزٹ کریں: کلر سیداں لوکل نیوز.

Post a Comment

Previous Post Next Post