🚨 آر یو جے پاکستان کی بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈا کی شدید مذمت
اوکاڑہ (ارشد جاوید) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان (آر یو جے) کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی نے کہا ہے کہ آر یو جے پاکستان بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ بھارتی میڈیا بی جے پی اور مودی کا ذاتی ترجمان بن چکا ہے، اور پاکستان بھر کے علاقائی صحافی اپنی ریاست اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بات انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے کہا کہ ایک پاکستانی اخبار کے خلاف درج مقدمے پر پاکستانی صحافیوں کے احتجاجی مارچ کو بھارتی میڈیا نے جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے کبھی پاکستان کے بارے میں مثبت رپورٹنگ نہیں کی۔
سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ نے کہا کہ ملک بھر کے علاقائی صحافی ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بنے ہیں اور ہر مشکل وقت میں مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری تنویر اسلم خاں نے کہا کہ 2019 میں پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا، اسی طرح پاکستانی صحافیوں نے بھی بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے۔
تفصیلات اور مزید خبریں دیکھنے کے لیے وزٹ کریں: پاکستان تازہ خبریں۔ مزید معلومات کے لیے [پاکستانی صحافیوں کی تنظیم](https://pfuj.pk/) کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔