🏫 پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں ڈاکٹر عبدالشکور لدھوی) بچوں کے لیے خوشخبری! محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2025 سے شروع ہوں گی۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ ممکن ہے کہ چھٹیاں ایک ہفتہ قبل ہی دے دی جائیں تاکہ طلبہ، والدین اور اساتذہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق، درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کی صورت میں والدین کو بروقت اطلاع دی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور صحت کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔
پنجاب کے دیگر تعلیمی اعلانات جاننے کے لیے ملاحظہ کریں: پنجاب تعلیمی خبریں۔ مزید سرکاری معلومات کے لیے [محکمہ تعلیم پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ](https://schools.punjab.gov.pk/) وزٹ کریں۔