تھانہ سٹی جوہرآباد کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 13 موٹر سائیکل برآمد

🚓 تھانہ سٹی جوہرآباد کی بڑی کارروائی: موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

رپورٹ: رانا عمیر نور، روزنامہ خوبیاں

خوشاب (کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی جوہرآباد کے ایس ایچ او اور ٹیم کی شاندار کارروائی۔ دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سجاد ولد گل محمد قوم اعوان اور گلاب الدین عرف رحیم الدین ولد اللہ دین قوم تاجک پٹھان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 17 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے 13 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار شدگان سے دوران تفتیش 25 سے زائد موٹر سائیکل چوری کے مقدمات بھی یکسو کیے جا چکے ہیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔

ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد اور پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خوشاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔

ڈی پی او خوشاب نے مزید کہا کہ عوامی تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز تر کی جائیں گی۔ مزید خبروں کے لیے ہمارا خصوصی صفحہ ملاحظہ کریں: خوشاب کرائم نیوز اپڈیٹس.

Post a Comment

Previous Post Next Post