عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی نے مہنگائی مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ نہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے، نہ جرمانے


 

کلر سیداں میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا

کلر سیداں میں مصنوعی مہنگائی کا زہر، عوام بےبس، انتظامیہ بےحس

ڈپٹی بیورو چیف روزنامہ خوبیاں: راجہ جہانزیب، کلر سیداں

کلر سیداں میں مہنگائی سے پریشان عوام

کلر سیداں میں مصنوعی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء جیسے دودھ، دہی، آٹا، چینی، گوشت اور سبزیاں مسلسل مہنگی ہوتی جا رہی ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار ہر روز قیمتوں میں اپنی مرضی سے اضافہ کر رہے ہیں، اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کارروائیوں تک محدود ہو چکی ہیں۔ ایسے میں عام آدمی کے لیے روزمرہ کی اشیاء خریدنا بھی ممکن نہیں رہا۔

انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی نے مہنگائی مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ہے۔ نہ کوئی چیک اینڈ بیلنس ہے، نہ جرمانے، نہ کارروائی۔

شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قانون صرف فائلوں میں دفن ہونا ہے تو عوام کس سے فریاد کریں؟

عوام کا مطالبہ

  • مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار دکانداروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
  • پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال اور بااختیار بنایا جائے
  • انتظامیہ مہنگائی پر روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرے

شہریوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Post a Comment

Previous Post Next Post