سرگودھا: فارم ہاؤس کے سامنے رکھے سامان سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
پنجاب (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں: وقاص امانت)

اناللہ وانا الیہ راجعون
سرگودھا کے علاقے کینال روڈ پر واقع مٹھہ لک کے قریب ایک فارم ہاؤس کے سامنے رکھے گئے میٹریل (تعمیراتی سامان) سے ٹکرا کر ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق، حادثہ انتہائی خطرناک نوعیت کا تھا، جس میں موٹرسائیکل سوار کو شدید ہیڈ انجری ہوئی۔ طبی عملہ موقع پر پہنچا، مگر متاثرہ شخص جانبر نہ ہو سکا۔
ذمہ دار کون؟
حادثے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر میٹریل نہ رکھا جاتا تو کیا یہ جان بچائی جا سکتی تھی؟
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر غیر قانونی رکاوٹیں اور سامان رکھنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔