تل ابیب میں ایران کے میزائل حملے کے دوران خوفناک دھماکے، مقامی افراد خوفزدہ

تل ابیب: ایران کی جانب سے اسرائیل پر حالیہ میزائل حملوں کے دوران تل ابیب شہر میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جنہیں مقامی افراد نے "انتہائی طاقتور اور خوفناک" قرار دیا۔
اسرائیلی صحافی گدیون لیوی نے الجزیرہ سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے یہ دھماکے اپنے گھر کے قریب محسوس کیے۔ ان کے مطابق، "میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے کچھ دیکھا نہیں، لیکن سنا ضرور ہے۔ میں قریبی عوامی پناہ گاہ میں تھا اور اس بار دھماکوں کی شدت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔"
لیوی نے مزید بتایا کہ جب وہ پناہ گاہ سے باہر نکلے تو انہیں پڑوسیوں سے معلوم ہوا کہ بعض گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ چکی ہیں۔ "یہ سب کچھ میرے گھر سے زیادہ دور نہیں تھا، اگرچہ مجھے درست مقام معلوم نہیں، مگر صورتحال واقعی سنجیدہ تھی۔"
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی دھماکوں کا سلسلہ تھما، ایمبولینسوں اور امدادی ٹیموں کی گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف بڑھنے لگیں۔ "میں اس کے بارے میں مزید کچھ نہیں جانتا، مگر یہ حملہ واقعی بہت شدید اور خوفناک تھا۔"
متعلقہ خبر: عالمی خبریں