راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 26ویں برسی کی پروقار تقریب، اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 26ویں برسی کی پروقار تقریب، اہم سیاسی شخصیات کی شرکت

راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 26ویں برسی کی پروقار تقریب، اہم سیاسی رہنماؤں کی شرکت

راجہ ممتاز حسین راٹھور کی برسی تقریب

حویلی کہوٹہ (بیورو چیف زاہد محمود کی رپورٹ) — سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور کی 26ویں برسی کی پروقار تقریب دھڑہ راجگان میں منعقد ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی اور آزاد کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی، سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سابق مشیر چوہدری ریاض احمد، وزراء حکومت آزاد کشمیر چوہدری قاسم مجید، میاں وحید، سردار ضیاء قمر، محترمہ نبیلہ ایوب اور فیصل ممتاز راٹھور شریک ہوئے۔

مقررین نے راجہ ممتاز حسین راٹھور کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریب پرور اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے، جن کی خدمات کو عوام آج بھی یاد رکھتے ہیں۔

فیصل ممتاز راٹھور نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ تقریب کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی۔

متعلقہ خبر: آزاد کشمیر کی مزید خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post