دولتالہ: اسکول وین ڈرائیوروں کی لاپرواہی، بچوں کی زندگیاں خطرے میں
مندرہ گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں گوجرخان چوہدری عرفان آزاد) ہمارا مستقبل یعنی ہمارے بچے سکول کی گاڑیوں کے پیچھے خطرناک انداز میں لٹکے ہوئے سفر کر رہے ہیں۔ دولتالہ سے باہر نکلتے ہی کئی اسکول وینز میں ڈرائیور حضرات بچوں کو گاڑی کے پیچھے لٹکا کر لے جا رہے ہیں، باوجود اس کے کہ ان پر پہلے بھاری جرمانے عائد ہو چکے ہیں۔
یہ افسوسناک صورتحال ہر والدین کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ والدین سے سوال ہے کہ کیا آپ اسکول گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو بھاری کرایہ اس لیے دیتے ہیں کہ وہ آپ کے بچوں کو خطرے میں ڈالیں؟ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں سے روزانہ سفر کی کیفیت ضرور دریافت کریں۔ اگر کسی بھی قسم کی غفلت کا علم ہو تو فوری طور پر اسکول وین تبدیل کریں۔
عوامی حلقوں نے دولتالہ ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف فوری ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے تاکہ آئندہ کسی سانحے سے بچا جا سکے۔ بچوں کی زندگیاں قیمتی ہیں، اور ان کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
متعلقہ مزید خبریں: دولتالہ نیوز اپڈیٹس | اسکول ٹرانسپورٹ میں بچوں کی حفاظت کیسے یقینی بنائیں؟