گوجرخان میں کراچی فیشن ہاؤس میں چوری کرنے والی خواتین کا گروہ گرفتار

گوجرخان: کراچی فیشن ہاؤس میں خواتین چور گینگ گرفتار

سٹی گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں محمد افراز مغل) کراچی فیشن ہاؤس گوجرخان میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دکاندار نے چند خواتین کو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گرفتار ہونے والی خواتین ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں جو ماضی میں بھی اسی طرح کی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہی ہیں۔ پولیس نے ملزمہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہل علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ ایسے گروہوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال ہو۔

متعلقہ مزید خبریں: گوجرخان کی مزید خبریں | کراچی فیشن ہاؤس چوری کیس کی مکمل تفصیلات

Post a Comment

Previous Post Next Post