"ایک یونٹ اور... بل 5 ہزار سے 15 ہزار؟ وجہ جان کر آپ چونک جائیں گے!"

 


200 اور 201 یونٹ پر بجلی کے بل میں حیران کن فرق، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی میں سوالات

200 اور 201 یونٹ پر بجلی کے بل میں حیران کن فرق، قومی اسمبلی میں سوالات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں 200 اور 201 یونٹ بجلی پر بلوں میں غیر معمولی فرق پر اراکین اسمبلی نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

قومی اسمبلی میں بجلی یونٹ بل پر اعتراض

تفصیلات کے مطابق محمد ادریس کی زیر صدارت اجلاس میں مہنگی بجلی اور زائد بلوں کی شکایات پر عوامی غصے کو اراکین نے آواز دی۔

رکن کمیٹی رانا سکندر حیات نے سوال اٹھایا کہ:

"ہم عوام کو کیا جواب دیں؟ 200 یونٹ پر بل 5 ہزار اور 201 یونٹ پر 15 ہزار کیوں؟"

ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں بجلی کی کمی اور چوری

کمیٹی میں یہ بھی بتایا گیا کہ کئی پرانی ہاؤسنگ سوسائٹیاں جنہیں قائم ہوئے 50 سال گزر چکے ہیں، وہاں آج بھی بجلی کے کنکشن موجود نہیں۔ اس کے باعث وہاں بجلی چوری ہو رہی ہے اور ایک میٹر سے 10 کنڈے لگے ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا:

"بجلی کا استعمال بڑھنے سے نرخ کم ہو سکتے ہیں، ہم مقامی اتھارٹی کے مطالبے کے بغیر خود کنکشن نہیں دے سکتے۔"

بجلی چوری کی اصل حقیقت

اویس لغاری کے مطابق:

  • بجلی چوری کا تخمینہ 500 ارب نہیں بلکہ 250 ارب روپے سالانہ ہے۔
  • زیادہ بجلی استعمال سے پیداواری لاگت کم ہوگی، اس سے نرخ نیچے آئیں گے۔

200 اور 201 یونٹ کا معاملہ زیر بحث

ملک انور تاج نے کہا:

"ایک یونٹ کے اضافے پر اتنا زیادہ بل کیوں؟ یہ معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔"

مزید پڑھیں:

Post a Comment

Previous Post Next Post