🚛 ایکسپریس وے پر اوورلوڈنگ گاڑی پر خطرناک سفر، انسانی جانوں کو خطرہ
مندرہ گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں گوجرخان چوہدری عرفان آزاد) ایکسپریس وے پر جاتی ہوئی ایک اوورلوڈنگ گاڑی اور اس کے اوپر بیٹھے شخص کو دیکھ کر حیرت ہوئی کہ بعض افراد کو اپنی زندگیوں کی ذرا بھی پرواہ نہیں۔ خدانخواستہ اگر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ یہ اللہ کی مرضی تھی۔
بے شک ہر کام اللہ کی رضا سے ہوتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل اور شعور بھی عطا کیا ہے تاکہ وہ اپنی جان کی حفاظت کرے۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ خدارا اپنی قیمتی زندگیوں کے ساتھ ایسا خطرناک کھیل نہ کھیلیں۔ زندگی اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے، اس کی قدر کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ محفوظ سفر کے اصولوں پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ پاکستان میں روزانہ کئی حادثات اوورلوڈنگ اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں جن سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔
حفاظتی تدابیر اور ذمہ داری کا مظاہرہ ہی محفوظ سفری کلچر کی بنیاد ہے۔ مزید معلومات اور روڈ سیفٹی کے مشورے حاصل کرنے کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔