🚧 مندرہ: سروس روڈ پر پڑے بلاک حادثات کا سبب، انتظامیہ خاموش
مندرہ گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں گوجرخان چوہدری عرفان آزاد) مندرہ کے علاقے میں سروس روڈ غوثیہ مسجد (سابقہ نادرا آفس) کے سامنے ایک ماہ سے پڑے بلاک کئی خطرناک حادثات کا باعث بن چکے ہیں۔ رات کے وقت متعدد موٹر سائیکل اور رکشہ سوار ان بلاکس سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو چکے ہیں، جن میں فریکچر اور ہیڈ انجری کے کیسز بھی شامل ہیں۔
مقامی افراد نے متعدد بار انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر مندرہ کو شکایت کی، تاہم تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ عوامی حلقے خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ بلاکس کسی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔
یہ مسئلہ تحصیل دفتر مندرہ اور ٹی ایم اے حکام کے علم میں بھی لایا گیا، مگر افسوس کہ غفلت برقرار ہے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان بلاکس کو ہٹا کر راستہ کلیئر کیا جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
علاقہ مکینوں نے زور دیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر صاحب فوری طور پر ازخود نوٹس لیں اور بلاتاخیر کاروائی عمل میں لائیں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہو سکے۔
مزید علاقائی خبروں کے لیے یہاں کلک کریں: مندرہ نیوز اپڈیٹس