🕌 کلر سیداں میں فلسطین سے اظہار یکجہتی، مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
رپورٹ: راجہ جہانزیب، رپورٹر روزنامہ خوبیاں کلر گوجرخان
کلر گوجرخان (نمائندہ خوبیاں نیوز) ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بازاروں اور دکانوں پر سناٹا چھایا رہا۔
زیادہ تر دکانیں بند رہیں جبکہ کچھ عناصر کی نیتوں کا حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک سچا مسلمان نیک عمل اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے، نہ کہ دنیا کو دکھانے کے لیے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہڑتال کرنے یا نہ کرنے پر لوگوں کے تبصرے ہوتے رہتے ہیں، مگر اصل نیت اور خلوص رب جانتا ہے۔ ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق مظلوموں کی مدد کرے، یہی اصل پیغام ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کلر سیداں کے شہریوں نے فلسطینی بھائیوں کے لیے ہڑتال اور دیگر اقدامات کر کے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید معلومات کے لیے پڑھیں: فلسطین سے اظہار یکجہتی کی عالمی مہم
عالمی خبریں دیکھنے کے لیے وزٹ کریں: الجزیرہ فلسطین نیوز