دولتالہ برکت ٹاؤن وارڈ کے لیے جماعت اسلامی کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان

🏛️ دولتالہ برکت ٹاؤن وارڈ کے لیے جماعت اسلامی کی انتخابی حکمت عملی، چوہدری محمد سعید اور خلیل نامزد

رپورٹ: ڈاکٹر عبدالشکور لدھوی، بیوروچیف روزنامہ خوبیاں گوجرخان

گوجرخان (نمائندہ خوبیاں نیوز) امیر جماعت اسلامی پی پی 9 چوہدری عابد حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ٹاؤن کمیٹی دولتالہ کی برکت ٹاؤن وارڈ کے حوالے سے جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے برکت ٹاؤن وارڈ سے امیدوار کے طور پر سابق ناظم یونین کونسل کنیٹ خلیل اور سیاسی رہنما و سابق امیر جماعت اسلامی تحصیل گوجرخان چوہدری محمد سعید پر متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

چوہدری محمد سعید نے عزم کا اظہار کیا کہ باوقار، پرجوش اور پرعزم الیکشن مہم کے ذریعے ان شاءاللہ نہ صرف برکت ٹاؤن وارڈ جیت کر عوام کی خدمت کریں گے بلکہ یوسی دولتالہ کی دیگر وارڈز میں بھی بھرپور حصہ لیں گے۔

اس اجلاس میں صدر سیاسی کمیٹی حبیب نواز قریشی، امیر جماعت اسلامی دولتالہ قاضی اسداللہ طیب، سابق نائب ناظم یوسی دولتالہ 2 مرزا محمد منیر، سابق نائب ناظم یوسی موہڑہ نوری راجہ کاشف بے انجم جنجوعہ سمیت کئی رہنما شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات کے لیے حکمت عملی

سرکاری تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان

Post a Comment

Previous Post Next Post