🔥 گوجرخان وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں گیس کی بندش سے شہریوں کی زندگی اجیرن
رپورٹ: چوہدری عرفان آزاد، نمائندہ روزنامہ خوبیاں گوجرخان
مندرہ گوجرخان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وارڈ نمبر 27 جھنڈا میں گزشتہ ایک ماہ سے رات کے اوقات میں گیس کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات کے وقت گیس مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
آج ملک بھر میں جاری ہڑتال کے باعث شہری گھروں میں مقید تھے، تاہم گیس نہ ہونے کے باعث کھانے پکانے میں بھی مشکلات پیش آئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
مقامی انتظامیہ سے گزارش کی گئی ہے کہ خدا کے لیے اس سنگین مسئلے کا فوری حل نکالا جائے تاکہ شہری اپنی معمول کی زندگی بحال کر سکیں۔
مزید تفصیلات پڑھیں: پاکستان میں گیس لوڈ شیڈنگ کے مسائل اور ممکنہ حل
سرکاری ادارے سے معلومات حاصل کریں: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL)