پاکستان سنی تحریک کا بھارت کی دہشت گردی، آبی جارحیت اور کشمیر میں حملے کی مذمت
خوشاب (رانا عمیر نور) — پاکستان سنی تحریک شمالی پنجاب کے صوبائی صدر محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی بھارتی سازش قرار دیا ہے۔
بھارت کی آبی جارحیت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی پر قبضے کی کوششیں اور آبی جارحیت عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کا ڈرامہ رچایا تاکہ وہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی پروپیگنڈہ جاری رکھ سکے اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹا سکے۔
عالمی اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
محمد زاہد قادری نے ورلڈ بینک، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا فوری نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کبھی بھی اچھے ہمسائے کا کردار ادا نہیں کر سکا اور ہمیشہ مذہبی، نسلی، اور علاقائی تعصب کو فروغ دیا ہے۔
ورلڈ بینک کو کردار ادا کرنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت آبی معاہدہ کی خلاف ورزی پر ورلڈ بینک کو بطور ضامن فریق فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔
بھارت ایک ایٹمی طاقت، خطرناک رویے سے باز رہے
انہوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارت کا جارحانہ رویہ عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
کشمیر کی مزید خبریں یہاں دیکھیں