1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، اسٹیٹ بینک نے بھی بیان جاری کردیا

جعلی ہزار روپے کے نوٹ کی حقیقت، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

جعلی ہزار روپے کے نوٹ کی حقیقت، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

جعلی ہزار روپے کا نوٹ

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا ہزار روپے کا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تاہم، اسٹیٹ بینک نے ان تمام دعووں کو مکمل طور پر بے بنیاد اور غلط قرار دے دیا ہے۔

نوٹ کی ویڈیوز 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی گئیں

یہ "نیا" نوٹ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، خصوصاً ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین اسے بڑے پیمانے پر شیئر کر رہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا دوٹوک بیان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور بینک کی طرف سے ایسا کوئی نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق اگر کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی آفیشل ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور نیوز چینلز کے ذریعے دی جاتی ہے۔

عوام سے اپیل

اسٹیٹ بینک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔

مزید پڑھیے:

Post a Comment

Previous Post Next Post