غزہ کانفرنس میرپورخاص: فلسطین سے اظہار یکجہتی، 26 اپریل ملک گیر ہڑتال کی حمایت

غزہ کانفرنس میرپورخاص: فلسطین سے اظہار یکجہتی، 26 اپریل ملک گیر ہڑتال کی حمایت

غزہ کانفرنس میرپورخاص: فلسطین سے اظہار یکجہتی، 26 اپریل ملک گیر ہڑتال کی حمایت

میرپورخاص (بیوروچیف: سید شاہزیب شاہ) — جماعت اسلامی میرپورخاص کے زیر اہتمام مقامی ہال میں منعقدہ عظیم الشان غزہ کانفرنس میں مختلف مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد اہل فلسطین سے یکجہتی کا اظہار اور 26 اپریل بروز ہفتہ ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرنا تھا۔

ویڈیو لنک سے حماس رہنما کا ایمان افروز خطاب

غزہ کانفرنس میں حماس فلسطین کے سینئر رہنما ڈاکٹر ناجی زوہیر نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا:

“اہل فلسطین اس وقت بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ڈیڑھ سال سے صیہونی افواج غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں، لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے۔ پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے، ہم اہل پاکستان کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔”

کانفرنس کے مقررین و شرکاء

  • امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد
  • مفتی عبید اللہ انور (علماء ایکشن کمیٹی)
  • مفتی ہارون معاویہ، مولانا فیاض الحسن، مولانا عبدالمتین
  • شعیب سندھی (مرکزی مسلم لیگ)، مرزا اعظم بیگ (چیمبر آف کامرس)
  • ملک محمد ابراہیم (ملک ویلفیئر ایسوسی ایشن)
  • فیصل خان زئی (آل پرائیویٹ اسکولز ایسوایشن)
  • حافظ جمیل بلوچ (سپلا)، محمود صابری (دستگیری ویلفیئر)
  • مولانا سمیع اللہ (راہِ حق پارٹی)، مولا حفیظ الرحمان فیض (جمعیت العلمائے اسلام)

اس کانفرنس کے آخر میں تمام جماعتوں کی متفقہ حمایت سے 26 اپریل کی ملک گیر ہڑتال، اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ، اور گرفتار نوجوانوں کی رہائی کے حق میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اہم مطالبات:

  1. اسرائیل مخالف مظاہروں میں گرفتار افراد کی رہائی
  2. اسرائیلی و امریکی مصنوعات پر پابندی
  3. فلسطین کے ساتھ مکمل حکومتی سطح پر یکجہتی

مزید خبروں کے لیے ملاحظہ کریں: روزنامہ خوبیاں

Post a Comment

Previous Post Next Post