شوکت عزیز بھٹی کا ہسپتال کا معائنہ، عوام کو مفت ادویات اور سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

🏥 ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کا گوجرخان ہسپتال کا رات گئے اچانک دورہ، مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

رپورٹ: چوہدری عرفان آزاد

مندرہ گوجرخان سے روزنامہ خوبیاں کے رپورٹر چوہدری عرفان آزاد کے مطابق، ایم پی اے حلقہ پی پی 9 راجہ شوکت عزیز بھٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "انصاف اور صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر" کے تحت گزشتہ رات 11 بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان کا اچانک دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ سینئر مسلم لیگی رہنما ثاقب علی بیگ ایڈووکیٹ، شفقت اقبال اور دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق، ایم پی اے کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ڈاکٹر حضرات ایسی ادویات تجویز کر رہے ہیں جو اسپتال میں دستیاب نہیں اور مریضوں کو باہر سے خریدنی پڑتی ہیں۔

ایم پی اے شوکت بھٹی نے فوری طور پر اسپتال پہنچ کر انکوائری کی اور سی ای او ہیلتھ کو موقع پر طلب کر کے متعلقہ ڈاکٹر سے براہ راست گفتگو کی۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو مکمل طور پر اسپتال کی فراہم کردہ ادویات ہی دی جائیں اور ان پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

ایم پی اے نے اسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے، اور اگر عوام کی طرف سے کوئی شکایت سامنے آئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پچھلی خبر دیکھیں: پنجاب میں صحت کی سہولیات میں بہتری کی کوششیں

مزید جانیں: عوامی اسپتالوں کا بین الاقوامی ماڈل

Post a Comment

Previous Post Next Post