لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمیوں کی جلد چھٹیاں – محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کی سمری بھیج دی

پنجاب میں یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا امکان
لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمیوں کی جلد چھٹیاں – محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کی سمری بھیج دی

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہونے کا امکان

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں اور ہیٹ ویو 2025

گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں عبدالشکو) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر میں یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کی اجازت طلب کر لی ہے۔

محکمہ تعلیم نے ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ پنجاب کو چھٹیوں کی سمری بھجوا دی ہے۔ اگر منظوری دے دی جاتی ہے تو ممکنہ طور پر تعلیمی ادارے مقررہ تاریخ سے قبل بند کر دیے جائیں گے۔

ہیٹ ویو کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے والدین، اساتذہ اور طلباء میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے۔ شدید گرمی نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں پر اثر ڈالتی ہے بلکہ بچوں کی صحت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اگر موجودہ درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو چھٹیاں ممکنہ طور پر مئی کے آخر میں بھی دی جا سکتی ہیں۔ والدین سے گزارش ہے کہ وہ بچوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید تفصیلات کے لیے محکمہ تعلیم کی سرکاری ویب سائٹ یا مقامی خبروں سے رجوع کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post