مدینہ مسجد پنڈ متے خان میں افسوسناک چوری، یو پی ایس اور بیٹری غائب

مدینہ مسجد پنڈ متے خان میں یو پی ایس چوری کی خبر
مدینہ مسجد پنڈ متے خان میں افسوسناک چوری، یو پی ایس اور بیٹری غائب

مدینہ مسجد پنڈ متے خان میں افسوسناک چوری، یو پی ایس اور بیٹری غائب

مدینہ مسجد پنڈ متے خان میں یو پی ایس چوری کی خبر

گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں عبدالشکور لدھوی)

پنڈ متے خان کی مدینہ مسجد میں دن دیہاڑے چوری کی افسوسناک واردات سامنے آئی ہے۔ نمازِ ظہر کے بعد نامعلوم چور مسجد سے یو پی ایس اور بیٹری چرا کر فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد مقامی آبادی میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چوروں نے اللہ کے گھر کی بے حرمتی کر کے اخلاقی اور دینی حدود کی پامالی کی ہے۔

مسجد انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چور کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مساجد کی سیکیورٹی کے لیے جدید اقدامات کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post