کلر سیداں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کاروبار مفلوج، شہری پریشان
کلر گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں: راجہ جہانزیب) کلر سیداں شہر اور مضافاتی علاقوں میں واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بجلی کی بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں، جبکہ شہری شدید گرمی اور حبس میں تڑپ اٹھے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا نے کسی قسم کا بجلی کا شیڈیول جاری نہیں کیا، جس کے باعث ایک گھنٹہ بجلی آتی ہے اور پھر دو دو گھنٹے چلی جاتی ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال نے دکانداروں اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔
تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ کم از کم ایک واضح شیڈیول جاری کیا جائے تاکہ کاروبار کو منظم رکھا جا سکے۔ واپڈا اور دیگر متعلقہ ادارے اس مسئلے کا فوری حل نکالیں۔
مزید خبریں پڑھیں: گوجرخان اور گردونواح کی خبریں