لائسنس سنٹر میں شہری سہولیات اور سروس معیار کا جائزہ

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر گوجرخان لائسنس سنٹر کا معائنہ

سٹی گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں: محمد افرازمغل) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز و لائسنسنگ نے گوجرخان میں قائم ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا وزٹ کیا۔

اس دورے میں لائسنسنگ عمل کی بہتری، شہری سہولیات اور سروس معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایس پی نے موقع پر موجود عملے سے بریفنگ لی اور شہریوں سے بھی رائے لی۔

ڈی ایس پی نے عملے کو ہدایت دی کہ شہریوں کو مزید بہتر اور سہل خدمات فراہم کی جائیں، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں بہتری آئے۔

متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر عوامی شکایات کے اندراج کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

مزید خبریں پڑھیں: گوجرخان کی تازہ ترین خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post