مندرہ گوجرخان کے دیہات میں زیر زمین پانی کی سطح گر گئی، ٹرانسفارمر چوری کے بعد پانی کی فراہمی بند، مویشی و انسان شدید متاثر

مندرہ گوجرخان: پانی کا سنگین بحران، انسانی و حیوانی بقا خطرے میں

مندرہ گوجرخان (رپورٹر روزنامہ خوبیاں گوجرخان: چوہدری عرفان آزاد) یونین کونسل جھنگی جلال، حامد جھنگی، کرنب بلوچ، موہڑہ گجراں، کرنب کسوال اور موہڑہ ملکاں کے مکین شدید پانی کے بحران کا شکار ہو چکے ہیں۔

علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح اس قدر کم ہو چکی ہے کہ کنویں خشک ہو چکے ہیں، جبکہ واٹر سپلائی سسٹم مکمل بند ہو چکا ہے۔ سسٹم کے ٹرانسفارمر حال ہی میں رات کی تاریکی میں چوری ہو گئے جس کے باعث پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔

انسانوں کو نہ صرف پینے کے صاف پانی سے محروم ہونا پڑ رہا ہے بلکہ مویشیوں کے لیے بنائے گئے تالاب بھی خشک ہو چکے ہیں۔ مکین اب مہنگے داموں پرائیویٹ واٹر ٹینکرز پر انحصار کر رہے ہیں، جو غریب خاندانوں پر اضافی بوجھ بن چکا ہے۔

علاقہ مکینوں کا وزارت آبی وسائل اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کی جائے اور ٹرانسفارمر کی تنصیب کا عمل فوری شروع کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں یہاں ملاحظہ کریں: گوجرخان کی خبریں

Post a Comment

Previous Post Next Post