تھانہ انجرا پولیس نے خاتون پر حملہ کرنے والے ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا

اٹک پولیس کی فوری کارروائی: خاتون پر حملے کے الزام میں ملزم ثاقب گرفتار

اٹک پولیس کی فوری کارروائی: خاتون پر حملے کے الزام میں ملزم ثاقب گرفتار

اٹک پولیس کی خاتون پر حملے میں ملوث ملزم کی گرفتاری

اٹک (شاہد محمود)

تھانہ انجرا پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور خاتون شہری پر حملہ کرنے والے ملزم ثاقب کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل خان نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کا مکمل سدباب اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں خصوصاً خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post