خوشخبری ،ماہانہ راشن کارڈ منصوبے کا آغاز، اہلیت جانئے

پنجاب راشن کارڈ پروگرام کا اعلان مریم نواز

پنجاب کے محنت کشوں کے لیے بڑی خوشخبری – راشن کارڈ پروگرام کا اعلان

لاہور: پنجاب کے محنت کشوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ماہانہ راشن کارڈ پروگرام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، صنعتی مزدوروں کے لیے 40 ارب روپے مالیت کا راشن کارڈ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر کے 12 لاکھ 50 ہزار محنت کشوں کو راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا باضابطہ آغاز یکم مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کریں گی۔

فنڈنگ اور اجرا کا نظام

پنجاب حکومت اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 20 ارب روپے فراہم کرے گی، جبکہ لیبر اور سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ سے مزید 10، 10 ارب روپے دیے جائیں گے۔ راشن کارڈز بینک آف پنجاب کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

راشن کارڈ گھرانے کے سربراہ کو جاری کیا جائے گا، اور اس کے ذریعے ماہانہ راشن کی سہولت دی جائے گی۔ اس اقدام سے 84 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔

قانون سازی اور دیگر تفصیلات

پنجاب حکومت اس اقدام کے لیے باقاعدہ قانون سازی کرے گی، تاکہ اس پروگرام کو مستقل بنیادوں پر نافذ کیا جا سکے۔ اس سکیم میں وہ مزدور بھی شامل ہوں گے جو پہلے سے بی آئی ایس پی یا دیگر سرکاری گرانٹس حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں بھی پڑھیں:

Post a Comment

Previous Post Next Post