گوجرخان پولیس کی بڑی کارروائی: اسپورٹس اسٹیڈیم سے چوری شدہ 70 لاکھ مالیت کی لائٹس برآمد

گوجرخان پولیس کی کارروائی میں اسٹیڈیم سے چوری شدہ لائٹس کی برآمدگی

گوجرخان (بیوروچیف روزنامہ خوبیاں عبدالشکور لدھوی)

پولیس تھانہ گوجرخان کی ایک بڑی کارروائی میں اسپورٹس اسٹیڈیم گوجرخان سے چوری ہونے والی 70 لاکھ روپے مالیت کی لائٹ چوکز برآمد کر لی گئی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 اپریل 2025 کو تحصیل سپورٹس آفیسر عتیق الرحمن نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ رات 12 بجے کے قریب سیکیورٹی گارڈ محمد اخلاق نے اطلاع دی کہ نامعلوم چور رات کی تاریکی میں 21 عدد قیمتی لائٹ چوکز چوری کر کے لے گئے ہیں۔ شک ظاہر کیا گیا کہ اس واردات میں اسٹیڈیم کے اندرونی افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔

اے ایس پی سرکل گوجرخان سید دانیال حسن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو چوروں کی گرفتاری کی ہدایت کی۔ پولیس نے ناکہ بندی کرتے ہوئے مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر چیکنگ شروع کی۔ رات تین بجے ایک مشکوک رکشہ روک کر تلاشی لی گئی، جس سے چوری شدہ لائٹس برآمد ہوئیں۔

رکشہ ڈرائیور محمد رزاق سکنہ منڈی بہاؤالدین اور دوسرے ملزم غلام محمد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان گوجرخان پولیس نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے گوجرخان پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post