علامہ رانا محمد ادریس قادری کی پاکستان گرامر سکول میاں چنوں آمد

میاں چنوں (سٹی رپورٹر عظمت اللہ غوری)
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات اہلسنت سینٹرل پنجاب و ڈویژن ملتان محترم جناب علامہ رانا محمد ادریس قادری صاحب نے پاکستان گرامر سکول میاں چنوں کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ محترم جناب ڈاکٹر محمد ندیم غوری اور محترم جناب فوجی محمد نواز بھی موجود تھے۔
پاکستان گرامر سکول میں ان کا پرجوش اور بھرپور استقبال جناب عارف شہزاد صاحب نے کیا۔ اس موقع پر مقامی اساتذہ، طلبہ اور کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
دورے کا مقصد تعلیم و تربیت کے شعبہ میں بہتری کے لیے تبادلہ خیال اور نوجوان نسل کی رہنمائی تھا۔ علامہ صاحب نے ادارے کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔